پاکستان کی جاپان کو ریلوے میں شراکت داری کی پیشکش

پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اورمہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے، شیخ رشید احمد


APP June 18, 2019
پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اورمہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے، شیخ رشید احمد۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدرآبادکے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیدی۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان شعبہ ریلوے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے جاپان کے پاکستان میں سفیرکونینوری متسودا کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدرآبادکے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیدی۔

وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں جاپانی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو خوش آمدیدکہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اورمہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں