کراچی کواسلحہ سے پاکمسلح سیاسی ونگ ختم کیے جائیں عمران خان

کراچی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی،حکومت مخلص ہے توتجاویزدینے کیلیے تیارہیں


Numainda Express September 04, 2013
وقت آگیا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے نئی اور انقلابی حکمت عملی ترتیب دی جائے فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ گزشتہ دودہائیوں سے جاری خون ریزی کے سبب کراچی کے مسئلے پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یکے بعددیگرے آنیوالی حکومتیں اس مسئلے کوحل کرنے میں ناکام رہی ہیں کیونکہ نہ تو ان میں صلاحیت تھی اورنہ ہی سیاسی ارادہ تھا، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ وقت آچکاہے کہ کراچی میں دہشت گردی جیسے مسئلے کے حل کیلیے نئی اورانقلابی حکمت عملی ترتیب دی جائے،اگرحکومت مسئلے کوسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حل میں مخلص ہے توتحریک انصاف اپنی تجاویزدینے کیلیے تیارہے،انکا کہناہے کہ پولیس کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا اورمسلح عناصرکوغیرمسلح کرناہوگاجبکہ سیاسی جماعتوں میں مسلح ونگز کاخاتمہ بھی انتہائی ضروری ہے۔



عمران نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پرائم منسٹرکی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پراجلاس میں شرکت نہیں کرسکی جسکی وجہ یہ تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت کوباضابطہ طورپر نمائندگی کی دعوت نہیں دی گئی تاہم تحریک انصاف امن کے قیام اور کراچی کی صورتحال کی بہتری کیلیے تمام قوتوں کیساتھ ملکرکام کرنے کیلیے مکمل طورپرپرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں