کراچی کے مسئلے کاحل مشاورت سے نکالاجائے فضل الرحمن

شہرمیں100 کے قریب نوگوایریازہیں جہاں ٹارگٹڈآپریشن کی ضرورت ہے،سربراہ جے یوآئی


INP September 04, 2013
امیدہے وفاقی کابینہ کراچی کی صورتحال پراجلاس میں مسئلے کاکوئی حل نکال لے گی فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کراچی میں فوج طلب کرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے دیگرادارے ناکام ہوجائیں تو صورتحال قابوکرنے کیلیے آرٹیکل149کے تحت فوج طلب کی جاسکتی ہے۔

کراچی میں آپریشن تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعدہی ہوناچاہیے۔ منگل کوجاری بیان میں انھوں نے کہاکہ کراچی میں100 کے قریب نوگوایریازہیں جہاں ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے،تاہم مسئلے کاحل نکالنے کیلیے تمام سیاسی قوتیں سیاسی بصیرت کامظاہرہ کریں اورصوبائی حکومت قیام امن کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔



انھوں نے امیدظاہرکی کہ وفاقی کابینہ (آج) کراچی کی صورتحال پر ہونے والے اپنے خصوصی اجلاس میں مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |