پنجاب میں گندم کی قیمت 1330روپے فی من مقرر

صارفین کو 18ارب سبسڈی دی جائیگی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 785 روپے میں ملے گا، رانا ثنااﷲ


Numainda Express September 04, 2013
بیس کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 765 اور پرچون قیمت 785 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے فلورملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت 1330 روپے فی من مقرر کردی۔

جبکہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 765 اور پرچون قیمت 785 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارفین کو سستے داموں آٹا فراہم کرنے کے لیے حکومت18 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ محکمہ خوراک کے پاس39لاکھ46ہزار میٹرک ٹن گندم اسٹاک میں موجود ہے جو اگلا سیزن شروع ہونے تک پنجاب کی ضروریات کو پورا کرے گی۔



پنجاب کی ضروریات سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن زیادہ گندم موجود ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ وزیر قانون نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمت کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں