ویزوں میں توسیع کا اختیار ایف آئی اے کا وزارت داخلہ کو مراسلہ

دہری شہریت والوں اورغیرملکیوں کے ویزوں کی توسیع کا اختیار پاسپورٹ حکام کے پاس ہے


INP September 04, 2013
دہری شہریت والوں اورغیرملکیوں کے ویزوں کی توسیع کا اختیار پاسپورٹ حکام کے پاس ہے. فوٹو: فائل

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پردہری شہریت اورغیر ملکی افرادکے ویزے کی توسیع کے لیے پاسپورٹ حکام سے اختیارات لینے کیلیے ڈی جی ایف آئی اے اوروزارت داخلہ کومراسلہ ارسال کر دیا۔

بعض اوقات اس حوالے سے ایئر پورٹ پرمسافروں کو دشواری کاسامناکرنا پڑتا ہے، بیرون ملک جانے والے ایک شخص کے آف لوڈہونے کی وجہ سے فیملی کے دوسرے لوگ بھی بیرون ملک جانے سے رہ جاتے ہیں۔ منگل کوایف آئی اے ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے دہری شہریت کے حامل اور جو غیرملکی افرادآتے ہیں،ان کے ویزوں کی توسیع کا اختیار پاسپورٹ حکام کے پاس ہے۔



جبکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کئی افراد پاکستان آنے کے بعد مقررہ مدت کے بعد بھی پاکستان میں رہائش رکھ لیتے ہیں اور اپنے ویزوں کی توسیع نہیں کراتے اور واپسی پرجاتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ افراد نے اپنے ویزوں کی توسیع نہیں کرائی جس کے باعث وہ بیرون ملک جانے سے رہ جاتے ہیںاب ایف آئی اے امیگریشن نے اعلیٰ حکام کو لیٹر میں کہا ہے کہ انھیں ایئرپورٹ پرویزے میں توسیع اورتجدید کا اختیار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔