امریکا جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا رویہ نہ اپنائے سینیٹ کمیٹی

اقوام متحدہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کرے،حملہ شام کی خودمختاری کیخلاف ہوگا، سینیٹ کمیٹی کی قرارداد

اقوام متحدہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کرے،حملہ شام کی خودمختاری کیخلاف ہوگا، سینیٹ کمیٹی کی قرارداد. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورنے متفقہ قراردادکے ذریعے شام پرمتوقع امریکی حملے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ شام میں کیمیائی ہتھیاروںکے استعمال کی تحقیقات کرے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کامنگل کو4گھنٹے تک مسلسل ان کیمرہ اجلاس چیئر مین حاجی عدیل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میںہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ میںسیینٹرحاجی عدیل اورسینیٹرمشاہد حسین سیدنے بتایاکہ قائمہ کمیٹی نے شام پرممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد مذمت منظورکی ہے جس میں کہاگیاہے کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے شام پرکسی بھی جوازکے تحت ہو نیوالے امریکی حملے کی ہم مذمت اورمخالفت کرتے ہیں۔




حملہ شام کی خودمختاری کیخلاف ہو گا جبکہ شام میںکیمیائی ہتھیاروںکے استعمال کی تحقیقات اقوام متحدہ کرے،امریکا ''جسکی لاٹھی اسکی بھینس''والارویہ اختیارنہ کرے۔ قائمہ کمیٹی نے دفترخارجہ کوہدایت کی کہ بنگلہ دیش کے بارے میںبیان بازی محتاط اندازمیںکی جائے۔ اجلاس میںوزیر اعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی وخارجہ امورسرتاج عزیز نے افغان پالیسی پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سابق آمر ضیا الحق اورپرویزمشرف کے دورمیںاپنائی گئی افغان پالیسی غلط تھی۔ بینظیربھٹو کی وزارت عظمیٰ کے دورمیںتواس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی حمیدگل نے جلال آباد پرحملہ بھی کیاگیاجس پر حمیدگل کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ سرتاج عزیزنے کہاکہ وہ وقت بھول جائیںجب ہم افغانستان کوپانچواںصوبہ سمجھتے تھے، موجودہ افغان پالیسی کے تحت ہم افغانستان کی خودمختاری کامکمل احترام کرتے ہیں اور افغانستان میںمداخلت کاکوئی ارادہ نہیںرکھتے۔
Load Next Story