اپوزیشن نے اے پی سی کے لیے ممکنہ تاریخیں طے کرلیں
کل جماعتی کانفرنس 25 اور 26 جون کو ہو سکتی ہے، ذرائع
آل پارٹیز کانفرنس کے لیے اپوزیشن نے ممکنہ تاریخیں طے کرلی ہیں جس کو دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائی گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اے پی سی کے لیے ممکنہ تاریخیں طے کرلیں تاہم اپوزیشن کی باقی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں تاریخیں طے کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس 25 اور 26 جون کو ہو سکتی ہے جب کہ اے پی سی 2 دن جاری رہے گی۔