کراچی لیاری میں رینجرز مقابلے میں ایک اہلکار شہید 3 ملزمان ہلاک

رینجرز نے خفیہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر لیاری کے علاقے بغدادی میں ٹارگٹ آپریشن کیا۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
رینجرز نے خفیہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر لیاری کے علاقے بغدادی میں ٹارگٹ آپریشن کیا۔ فوٹو: فائل

لیاری میں جرائم پیشہ افراد اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکارشہید ہوگیا۔

رینجرز نے خفیہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر لیاری کے علاقے بغدادی میں ٹارگٹ آپریشن کیا، اس موقع پر ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایک رینجرز اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں