کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نیول کیپٹن سمیت 13 افراد جاں بحق

اورنگی کے علاقےغوثیہ چوک کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار جاوید کوقتل کر دیا۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
چنیسر گوٹھ میں2 مسلح گروپوں کےتصادم میں ایک شخص ماراگیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں نیول کیپٹین ندیم سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم کی شہر قائد میں موجودگی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، پولیس حکام کے مطابق نیول کیپٹن اور نیول انجینئرنگ کالج کے لیکچرار ندیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیول افسر کیپٹن ندیم اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں، بعد ازاں کیپٹن ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعے کے بعد پولیس اور نیول تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔

اورنگی کے علاقےغوثیہ چوک کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار جاوید کوقتل کر دیا، پاکستان بازار میں ملزموں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ خورشید اور اسکے بیٹے کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔ اورنگی ڈبہ موڑ کے قریب شرپسندوں نے سیاسی جماعت کے کارکن بابر عرف شکیل کی زندگی کاچراغ گل کردیا۔ مومن آباد میں طاہری مسجد کے قریب ٹارگٹ کلرز نے اعجاز کوموت کی نیند سلا دیا۔

پاک کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ پرانا حاجی کیمپ، شاہ فیصل کالونی سے 2 تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ لیاری نیا آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، چنیسر گوٹھ میں2 مسلح گروپوں کےتصادم میں ایک شخص ماراگیا، مقتول کی ہلاکت پر اہل خانہ نے کورنگی روڈ پر احتجاج کیا اورگاڑیوں پرپتھراؤ کرکے سڑک کو ٹریفک کےلئےبند کردیا۔

ادھرلیاری کے علاقے بغدادی میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رینجرز کی جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جب کہ ایک اہلکارشہیدہوگیا۔ ماڑی پور کے علاقے موچھ گوٹھ میں چھاپہ مارکر4 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا، ملزمان کےقبضے سے 4 کلاشنکوفیں اوردھماکا خیزمواد بھی ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں