پیرس ایئرشومیں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈرطیارے کی گھن گرج کی دھوم
ایئرشو دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ایئرشو ہے جس میں کئی ممالک کے طیارے شریک ہوتے ہیں
ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرنے شاندار کرتب دکھا کرحاضرین کو دنگ کردیا۔
پیرس کے قریب لابورگ ایئرپورٹ کی فضاؤں میں منعقد 7 روزہ ایئرشو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا۔ لڑاکا طیارے کے کرتبوں سے شرکا کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ پاکستانی پائلٹ نے طیارے کو فضا میں اپنی مہارت کے جوہردکھائے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔
واضح رہے کہ پیرس ایئرشوہردوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ایئرشو ہے، جس میں کئی ممالک کے طیارے شریک ہوتے ہیں۔