القاعدہ نے ڈرون طیارے ہائی جیک کرنے کیلیے آئی ٹی ماہرین بھرتی کرلئے

آئی ٹی ایکسپرٹس القاعدہ کےخلاف استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کو مارگرانے یا ہائی جیک کرنے میں تعاون کریں گے۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
القاعدہ کے ماہرین امریکی ڈرون طیاروں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کےلئے جدید آلات تیارکررہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

القاعدہ نے امریکی ڈرون طیاروں کوہائی جیک کرنے اور مار گرانے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین بھرتی کرلئے ہیں۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القاعدہ رہنماؤں نے ڈرون حملوں سے نمٹنے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والوں کی مدد حاصل کرلی ہے۔ بھرتی کئے جانے والے آئی ٹی ایکسپرٹس القاعدہ کےخلاف استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کو مارگرانے یا ہائی جیک کرنے میں تعاون کریں گے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ 2010 سے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں ہے جب کہ القاعدہ کے ماہرین امریکی ڈرون طیاروں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کےلئے جدید آلات تیارکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |