اسٹاک ایکسچینج میں مندی سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔

ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کی کمی کے باعث  انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON DC:
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی اور شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے ایک ہی دن میں 80 ارب روپے ڈوب گئے۔


اقتصادی محاذ پرغیریقینی صورتحال اور مختلف منفی افواہوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد بڑی نوعیت کی مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور 34 ہزار 991 پوائنٹس پر چلا گیا۔

کاروبار کے دوران ایک وقت 100 انڈیکس 136 اعشاریہ 29 پوائنٹس کے کمی کے ساتھ 35 ہزار 32 پوائنٹس کی سطح پر بھی گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس 1 اعشاریہ 4 فیصد کی کمی ہوئی اور شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔
Load Next Story