آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرغور

اجلاس میں قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز، فاٹا، افغانستان اور پاک افغان سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
اجلاس میں قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز، فاٹا، افغانستان اور پاک افغان سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت پاک فوج کی کورز کمانڈرز کانفرنس جاری ہے، جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت ملک کی سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت پاک فوج کی کورز کمانڈرز کانفرنس جاری ہے، جس میں کور کمانڈرز سمیت پرنسپل اسٹاف کے افسران شریک ہیں، اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز، فاٹا، افغانستان اور پاک افغان سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک فوج کے دیگر پیشہ وارانہ امور پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جب کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی روشنی میں فوج کے مجوزہ اقدامات بھی عسکری قیادت کے اس اہم فورم پر زیر غور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔