ممبئی حملہ کیس عدالتی کمیشن 11 ستمبر کو بھارت جائے گا

عدالتی کمیشن بھارت میں 15 روزہ قیام کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گا۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
عدالتی کمیشن بھارت میں 15 روزہ قیام کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گا۔ فوٹو: فائل

ممبئی حملہ کیس کی تفتیش کےلئے 8 رکنی عدالتی کمیشن 11 ستمبر کو بھارت جائے گا۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا گزٹ نوٹی فکیشن پیش کیا، جس کے تحت عدالتی کمیشن بھارت میں 15 روزہ قیام کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گا، جبکہ 8 رکنی عدالتی کمیشن کے ارکان میں ایف آئی اے کے 2 پراسیکیوٹر، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 4 وکلا اور ایک عدالتی ریکارڈ کیپر شامل ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ممبئی میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی تحقیقات کررہا ہے اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے اجمل قصاب سمیت دیگر ارکان سے جرح کے لئے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں