یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الٓحق کی جوڑی کو شکست

کوارٹر فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کو بھارت اور چیک ریپبلکن جوڑی نے 1-6، 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
کوارٹر فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کو بھارت اور چیک ریپبلکن جوڑی نے 1-6، 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

یو ایس اوپن چیمپین شپ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کو مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پارٹنر جین جولین راجر کا مقابلہ بھارت کے لینڈر پیس اور چیک ری پبلک کے راڈیک سیپنک پر مشتمل جوڑی سے تھا جس میں انہیں حریف جوڑی نے 1-6، 6-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں