قومی حمایت سے فوج ملکی دفاع کا فریضہ انجام دیتی رہے گی آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ


ویب ڈیسک June 18, 2019
آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔

آرمی چیف مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کا دفاع اورسیکیورٹی کا فریضہ اداکرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں