ريڈ كراس كاپاکستان ميں امدادی سرگرمياں محدود پيمانے پرجاری ركھنے كا اعلان

سازگارحالات ميسرہوں توضرورت مند افراد كی مدد كے ليے تيارہيں، پال كسٹيلا


Sana News August 28, 2012
سازگارحالات ميسرہوں توضرورت مند افراد كی مدد كے ليے تيارہيں، پال كسٹيلا فوٹو:این این آئی

HOUSTON:

بين الاقوامی امدادی تنظيم ريڈ كراس(آئی سی آرسی)نے پاكستان میں صورتحال كا جائزہ لينے كے بعد امدادی سرگرمياں محدود پيمانے پر جاری ركھنے كا اعلان كيا ہے۔


تنظيم كی جانب سے جاری كردہ بيان ميں پاكستان ميں آئی سی آرسی كے سربراہ پال كسٹيلا نے كہا ہے كہ اگران كےعملے كوسازگار حالات ميسرہوںتو وہ ضرورت مند افراد كی مدد كے ليے تيار ہيں ۔انہوں نے كہا كہ آنے والے ہفتوں ميں آئی سی آرسی پاكستانی حكام كے تعاون اورصورتحال کو دیکھتے ہوئے بتدريج اپنی سرگرمياں مکمل طور پر دوبارہ شروع كردے گی۔


واضح رہے کہ آئی سی آر سی نے پاکستان میںمئی،2012 میں اپنے کارکن کے اغوا اورقتل کے بعد امدادی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں