صوبے میں بھتہ مافیا کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا شہباز شریف

بھتہ خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 04, 2013
لاہور کو جرائم کے خاتمے کے حوالے سے رول ماڈل بنایا جائے اور دیگر اضلاع میں بھی جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں بھتہ مافیا کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اسٹریٹ کرائم اور بھتہ مافیا کے خاتمے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اس موقع پر شہبازشریف نے متعلقہ حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی بیخ کنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو جرائم کے خاتمے کے حوالے سے رول ماڈل بنایا جائے اور دیگر اضلاع میں بھی جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں بھتہ خوری کی وارداتوں کے حوالے سے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بریفنگ دی، جبکہ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث 5 گروہوں کے 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، شہر میں بھتہ خوری روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔