وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے


ویب ڈیسک June 19, 2019
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے ۔ فوٹو : پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

واضح رہے گزشتہ روز پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے جس کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں