فوج نے وادی تیراہ کے علاقے میدان کو دہشت گردوں سے پاک کرالیا

دہشت گردوں نے میدان میں 60 فیصد مکانات کو نذر آتش کردیا ہے، میجر جنرل ہمایوں عزیز


ویب ڈیسک September 04, 2013
22 روزہ آپریشن کے دوران 140 دہشت گرد ہلاک جبکہ 64 زخمی ہوئے،میجر جنرل ہمایوں اختر ۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے میجر جنرل ہمایوں عزیز کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میدان کو 99 فیصد دہشتگردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میدان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تکمیل کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کو علاقے کا دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل ہمایوں عزیز نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس دشوار گزار علاقے میں فوج داخل ہوئی اور سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ 22 روزہ آپریشن کے دوران 140 دہشت گرد ہلاک جبکہ 64 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ علاقے سے 6 غیرملکی دہشت گردوں کی لاشیں بھی ملیں، آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ میدان کے دشوار گزار علقے مین کارروائی کے دوران پاک فوج کے کرنل سمیت 9 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

میجرجنرل ہمایوں عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 60 فیصد مکانات کو نذر آتش کردیا ہے جس کی وجہ سے نقل مقانی کرنے والوں کی بہت کم تعداد واپس اپنے آبائی علاقے میں آئی ہے تاہم مہاچرین کی دوبارہ بحالی کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ کا علاقہ میدان کرم اور اورکزئی ایجنسی سے ملحق ہے جس کی وجہ سے عسکری اعتباد سے اسے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ رواں برس کے آغاز میں 2 کالعدم تنظیموں لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے درمیان گھمسان کی لڑائی اور بیشتر علاقے پر اُن کے قبضے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں