حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ
وزیراعظم سے گورنر سندھ اور فروغ نسیم کی ملاقات، حیدرآباد اور کراچی کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا
حکومت نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو ایک نئی وزارت دینے سمیت کراچی اور حیدر آباد کے میئرز کو مالی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور وفاقی وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فیصلہ کیا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا، وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دیا یہ کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیر اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔