اسلاموفوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے ملیحہ لودھی 

سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک June 19, 2019
بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اوراس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال نہ ہونے دیا جائے جب کہ بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |