خیبرپختونخوا میں ایسی تبدیلی لائیں گے جو پورے ملک کیلئے مثالی ہو گی عمران خان

تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا، عمران خان


ویب ڈیسک September 04, 2013
عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام بھی ملک بھر میں سب سے منفرد ہو گا۔ فوٹو: پی پی آئی

تحریک انصاف کےرہنما عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرکےرہیں گے اور صوبےسمیت ملک بھر میں سب کا بلاتفریق احتساب ہو گا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں مفت علاج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ایک دن خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں عام آدمی کا علاج ایسے ہو جیسے پرائیویٹ اسپتالوں میں ہوتا ہے۔

عمران خان نےکہا کہ پورا ملک تبدیلی کے لئے خیبر پختونخوا کی جانب دیکھ رہا ہے، ہم اس صوبے میں ایسی تبدیلی لائیں گے جو پورے ملک کے لئے مثالی ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی شکایت نہیں ہے جو قابل ستائش امر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مفت علاج کا نظام پورے ملک میں لائیں گے، خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام بھی ملک بھر میں سب سے منفرد ہو گا۔ عمران خان نےکہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |