آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 67 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی

قرضہ پاکستان کو تین سال میں دیاجائے گا اور قرضے کی پہلی قسط میں پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔


ویب ڈیسک September 04, 2013
آئی ایم ایف حکام نے امید ظاہر کی کہ اس قرضے سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کےلئے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی گئی، یہ قرضہ پاکستان کو تین سال میں دیاجائے گا اور قرضے کی پہلی قسط میں پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ باقی رقم اگلے 3 سال کے عرصے میں دی جائے گی۔

آئی ایم ایف حکام نے امید ظاہر کی کہ اس قرضے سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا، بیرونی ادائیگیوں میں توازن، زر مبادلہ کے زخائر میں اضافہ اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |