بھارتی کرکٹ بورڈ کا افغانستان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سے انکار

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا


Muhammad Yousuf Anjum June 19, 2019
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سےانکار کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا اور اس حوالے سے مئی میں میں باضابطہ درخواست بھارتی کرکٹ بورڈ سے کی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر پر کرانے کی اجازت دی جائے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے، ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں