فلم انڈسٹری سے مایوس فنکاروں نے ٹی وی کا رخ کرلیا

بیشتر فنکار لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہوگئے،معمر رانا، سنگیتا ودیگر شامل


Cultural Reporter August 28, 2012
بیشتر فنکار لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہوگئے، معمر رانا، سنگیتا ودیگر شامل. فوٹو فائل

PESHAWAR: پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی نے فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے وہ فنکار جو کل تک ٹیلی ویژن اسکرین پر کام کرنے کے حق میں نہیں تھے اور جن کا موقف تھا کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں وہ فلم انڈسٹری سے اپنا رابطہ ختم نہیں کریں گے،لیکن اب موجودہ صورتحال میں انھوں نے بھی فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے ٹیلی ویژن اسکرین پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جس کے بعد بیشتر فلموں کے فنکار لاہور سے کراچی منتقل ہوگئے، ادکار معمر رانا، سنگیتا، ریشم، میرا،مصطفی قریشی، غلام محی الدین، بابر علی، سعود،ندیم،جاوید شیخ ،شفقت چیمہ اور دیگر فنکار ان دنوں ٹیلی ویژن کے مصروف ترین فنکاروں میں شامل ہیں، فلم سے وابستہ فنکاروں کا کہنا ہے حکومت کی پوری توجہ صرف اور صرف بھارتی فلموں کی نمائش پر مرکوز ہے،انھیں پاکستانی فلموں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں