ایم کیو ایم امن کیلئے آئین وقانون کے تحت ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی رابطہ کمیٹی

ایم کیوایم کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، کراچی میں قیام امن سب سے زیادہ ایم کیوایم کی ضرورت ہے، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک September 04, 2013
ایم کیو ایم دہشت گردوں اور بھتہ مافیا کے خلاف مجوزہ ٹارگٹڈ ایکشن میں شفافیت اور غیرجانبداری کو انتہائی ضروری سمجھتی ہے، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ خوش آئند ہیں اورایم کیوایم کراچی میں پائیدارامن کیلئے آئین وقانون کے تحت کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، کراچی میں قیام امن سب سے زیادہ ایم کیوایم کی ضرورت ہے اورکراچی میں دہشت گردوں اور بھتہ مافیا کے خلاف مجوزہ ٹارگٹڈ ایکشن میں شفافیت اور غیرجانبداری کو انتہائی ضروری سمجھتی ہے تاکہ قانون کی حکمرانی اورقیام امن کو یقینی بنایاجاسکے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ مستقبل میں کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملی اقدامات پر منحصر ہوگا کہ وہ شہر میں قیام امن کیلئے واقعی مخلص ہیں یا نہیں۔ حکومتی اقدامات خود ظاہر کردیں گے کہ یہ اقدامات شہرمیں تاجروں ، صنعتکاروں اور شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے کئے جارہے ہیں یا کچھ اور مقصود ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں امن وامان کا قیام اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتی ہے اورقیام امن کیلئے آئین وقانون کے تحت کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |