عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹوں میں استحکام
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی۔
سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 8 ڈالر کی کمی ہوئی اور قیمت 1342 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کوئی اثر نہ ہوا اور مقامی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1350 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 اور 430 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 75 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 430 روپے بڑھ کر 64 ہزار 730 روپے ہوگئی تھی۔ جب کہ آج سونے کی عالمی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1342 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی قیمتیں مستحکم رہیں۔