پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کرلیا
کلب اور پرائیویٹ سطح پر ہونے والے میچوں کی نگرانی پی سی بی اینٹی کرپشن آفیسرز کیا کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کا جڑسے خاتمےکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں گراس روٹ سطح پر ہی اینٹی کرپشن قوانین لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، کلب اور پرائیویٹ سطح پر ہونے والے میچوں کی نگرانی پی سی بی اینٹی کرپشن آفیسرز کیا کریں گے۔
لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ٹورنامنٹ جائزہ کمیٹی کے قواعد وضوابط میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا، پرائیوٹ ٹورنامنٹ کی جائزہ کمیٹی میں ڈائریکٹر ویجی لینس اینڈ اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر کمرشل کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نئے مجوزہ قواعد کے تحت ٹورنامنٹ آرگنائزرز اینٹی کرپشن قوانین پر خود بھی سختی سے عمل کریں گے اور کرکٹرز کو بھی کروانے کے پابند ہوں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے گا جو اس سارے عمل کا مشاہدہ کرکے رپورٹ دیا کریں گی، براڈ کاسٹ ہونے والے میچوں کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کا طریقہ کار بھی بنانے پر مشاورت کی گئی۔