پاک سعودیہ مذاکرات کامیاب حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کی منظوری

حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں، پہلے مرحلے میں صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر امیگریشن کی جا ئے گی


وقاص احمد June 20, 2019
ایف آئی اے اور سعودی عملہ تعینات ہو گا ، سعودی امیگریشن کا30رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ فوٹو: فائل

وزریراعظم عمران خان اور سعودی علی عہد شہزادہ محمد کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی حکومت نے حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کرنے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد ایئر پور ٹ پر حاجیوں کی امیگریشن کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، پہلے مرحلے میں صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن کی جا ئیگی۔

حاجیوں کی امیگریشن کیلیے 10خصوصی کاونٹرز مختص کیے جائیں گے جہاں پر ایف آئی اے اور سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا ، سعودی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا30 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا جبکہ حاجیوں کی امیگریشن کیلیے حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔

سعودی حکومت نے حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کلیئرنس کا گرین سگنل دیدیا، اسلام آبادایئر پورٹ پر امیگریشن کی تیا ریاں مکمل ،سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام مشترکہ طور پر حاجیوں کی امیگریشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر 20ہزار حجاج اکرام کی امیگریشن کی جا ئیگی ۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کوششیں رنگ لے آئیں۔ سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے حاجیوں کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزرات داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو وزارت مذہبی امور ،وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے سے اگاہ کرتے ہوئے تینوں اداروں کو ایئر پورٹ پر امیگریشن کی تیارریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کی منظوری کے بعد رواں سال حج آپریشن کے دوران اسلام آباد سے جانے والے حجاج اکرام کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائیگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |