ممتاز ڈرامہ نگار حسینہ معین نے بھی تھیٹر ڈراموں کا رخ کرلیا

میں نے چاردہائیوں تک ٹی وی کے لیے کام کیابہت سی محبتیں سمیٹیں لوگوں نے میرے کام کوپسندکیا، ایکسپریس سے گفتگو

میں نے چاردہائیوں تک ٹی وی کے لیے کام کیابہت سی محبتیں سمیٹیں لوگوں نے میرے کام کوپسندکیا، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل

ممتاز ڈرامہ نگارحسینہ معین نے بھی ٹیلی وژن ڈراموں اوربھارتی فلم میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد تھیٹر ڈراموں کا رخ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق ماضی میںپاکستانی ڈرامہ 'زیرزبرپیش'تنہائیاں 'دھوپ کنارے'آہٹ 'کسک'پل دو پل' انکل عرفی'دھند'پڑوسی'جسیے لازوال ڈرامے جب کہ راج کپورکی فلم 'حنا'کے ڈائیلاگ لکھنے کے بعدممتازڈرامہ نگار حسینہ معین نے تھیٹرڈرامے لکھنے کافیصلہ کیاہے

گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حسینہ معین کاکہنا تھا کہ میں نے چاردہائیوں تک ٹی وی کے لیے کام کیابہت سی محبتیں سمیٹیں لوگوں نے میرے کام کوپسندکیابات جب پڑوسی ملک تک گئی تومجھے خصوصی طور پر ہندوستان مدعوکیاگیااوربھارتی فلم کے لیے ڈائیلاگ لکھوائے گئے مگرآج بھی میں سمجھتی ہوں کہ تھیٹرفنکارکے لیے بہت اہمیت کا حامل ہوتاہے اب میں تھیٹرڈرامے تحریرکرونگی جن کی کہانیاں معاشرے سے جڑی ہوئی ہونگی۔
Load Next Story