نوازشریف کی طبیعت خراب جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ
سابق وزیراعظم سے ملاقاتیں سیاست کا محوربنتی جارہی تھیں اس لئے انہیں منسوخ کیا گیا، (ن) لیگی رہنماؤں کا الزام
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے باعث ہفتہ وار ملاقات کا دن ہونے کے باوجود پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف س ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے، ہر ہفتے کی طرح اس جمعرات بھی ان کی اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کا شیڈول تیار کرلیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج متعدد پارٹی رہنماؤں کو ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کیلئے بلایا تھا تاہم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔ نواز شریف کی صرف ان کے اہل خانہ سے ہی ملاقات کرائی گئی۔
دوسری جانب (ن) لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے محدود پیمانے پر ملاقات کی اجازت کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کیا تاہم سرکاری حکام نے یہ درخواست مسترد کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ حکمرانوں کے لئے جیل میں بھی قید نواز شریف بدستور خوف کی علامت بنا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کی جیل میں ہفتہ وار ملاقاتیں سیاست کا محور بنتی جارہی تھیں ،اس لئے ملاقاتیں منسوخ کی گئیں۔