ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران عرف ساقی کے نام سے ہوئی ہے ،سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک June 20, 2019
دہشت گرد ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ملتان کے علاقے درانہ ننگانہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، دہشت گردوں نے خود کو گھیرے میں پاکر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت رضوان اورعمران عرف ساقی سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق داعش سے ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 9 دستی بم، 2 پستول، بھاری نقدی، مذہبی لٹریچر ، نقشے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگرد ملتان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، امریکی شہری وارن وائنسٹائن اور خفیہ ادارے کے افسران کے اغوا و قتل کے علاوہ سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے، لوٹ مار کے دوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں