غیر قانونی قیام پذیر15تارکین وطن کو جیل بھیجنے کا حکم

منشیات رکھنے کے الزام میں ملوث سیاسی جماعت کے عہدیدار کا جسمانی ریمانڈ


Staff Reporter September 05, 2013
چار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے پر فاضل عدالتوں نے پولس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی وقار احمد سومرو نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار مبینہ اے این پی کے عہدیدار پیر زادہ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے کلفٹن میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، دریں اثنا بدھ کو بھی سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں نے غیر قانونی قیام پذیر 15تارکین وطن کو جیل بھیج دیا اور 4 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے پر فاضل عدالتوں نے پولس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور چاروں شہریوں کو فوری رہا کردیا۔



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے شہری کے قتل میں ملوث رینجر اہلکار شہزاد کے مقدمے کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر آج جمعرات تک ملتوی کردی ہے، بدھ کو وکیل صفائی مشتاق ایڈووکیٹ نے تحریری طور پر عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے نجی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں