عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے شہباز شریف

عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں آئی ایم ایف عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا،شہبازشریف

نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کرفسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے،شہبازشریف فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے۔


شہباز شریف نے نواز شریف سے جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، نوازشریف کے ساتھی فسطائی سوچ کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ نوازشریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، یہ سب کچھ عمران خان نیازی کے اشاروں پر کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم 3 بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے خوفزدہ ہے، عمران نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے ، وہ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کریں قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے۔
Load Next Story