ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پی سی بی کو بھولی بسری کرکٹ کمیٹی کی یاد آگئی

ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ محسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی لے گی

ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ محسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی لے گی۔فوٹو : فائل

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے اسباب کا جائزہ لینے کے لیے کرکٹ کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ارکان کو بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی لے گی، اس کی سفارشات کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محسن خان کی سربراہی میں گزشتہ سال اکتوبر میں قائم کی جانے والی کرکٹ کمیٹی میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں، ابھی تک یہ کمیٹی غیر فعال نظر آئی ہے، دوسری جانب محسن خان ٹی وی چینلز پر پی سی بی کی غلط پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے نظر آتے ہیں، اب ان کی سربراہی میں ہی کمیٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔
Load Next Story