بدین میں 7سال سے بند گرلز اسکول کو وڈیرے نے گودام بنالیا

کمروںمیں بیج، کھاد اور چاول ذخیرہ کرلیے۔

بھرگڑی کے قدیمی گائوں پنگر خاصخیلی میں 2کمروں پر مشتمل گرلز اسکول ورلڈ بینک کے بھاری قرضے سے بنایا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بدین محکمہ تعلیم کے افسران کی نااہلی کے باعث بدین شہر سے 8 کلو میٹر کی دور گرلز اسکول 7 برس سے بند۔

تفصیلات کے مطابق بدین کی یونین کونسل محمد خان بھرگڑی کے قدیمی گائوں پنگر خاصخیلی میں 2کمروں پر مشتمل گرلز اسکول ورلڈ بینک کے بھاری قرضے سے بنایا گیا تھا، اسکول کو 2007 میں استانی نہ ہونے کا جواز بناکر تالے لگادیے گئے۔




بدین کے محکمہ تعلیم کے افسران کی نااہلی کے سبب بند اسکول میں گائوں کے وڈیرے نے قبضہ کرکے کمروں میں بیج، کھاد اور چاول ذخیرہ کرکے بڑا گیٹ لگا دیا ہے۔ اسکول کو گودام میں تبدیل کرنے اور تعلیم کو تباہ کرنے کے خلاف گائوں کے مکینوں اور مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں کی جانب سے محکمہ تعلیم کے نااہل افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story