حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

خوش بخت شجاعت، امین الحق اور اقبال محمد علی میں سے کسی ایک کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا


ویب ڈیسک June 20, 2019
وزارت کے قلمدان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان جلد دیں گے فوٹو: فائل

حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان پر مہربان ہیں اور اپنی اتحادی جماعت کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خوش بخت شجاعت، امین الحق اور اقبال محمد علی میں سے کسی ایک کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، وزارت کے قلمدان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان جلد دیں گے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے 6 ارکان ہیں جب کہ اس وقت کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر فروغ نسیم کررہے ہیں، مزید ایک وزارت ملنے پر کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزرا کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد ایم کیو ایم کو مزید ایک وزارت دینے کی خبریں بازگشت کررہی تھیں، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران انہیں مبارک باد بھی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں