خیبرپختونخوا میں بیک وقت پولیو کے 3 کیسز سامنے آگئے

نئے پولیو کیسز کے پی کے اضلاع بنوں، لکی مروت اور تورغر کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر


ویب ڈیسک June 20, 2019
رواں سال ملک بھر میں 27 جب کہ صرف خیبرپختونخوا میں21 کیسز سامنے آئے ہیں، پولیو ایمرجنسی سینٹر. فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع سے بیک وقت پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا میں بیک وقت 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور رواں برس اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27 جب کہ صرف خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوچکی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کے پی کے جن 3 اضلاع میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں بنوں، لکی مروت اور تورغر شامل ہے، بنوں کے علاقہ سیدگئی یو سی تختی، تحصیل وزیر میں 21 ماہ کی بچی، تورغر کے علاقے گگیانی، یو سی ہرنیل تحصیل جبہ سے 10 ماہ کا بچہ جب کہ لکی مروت کے علاقے جدید ماماخیل، تحصیل سرائے نورنگ کے 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں برس اب تک ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 27 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 21 کیسز صرف خیبرپختون خوا میں سامنے آئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔