کولڈ اسٹوریج نمکو فیکٹری میں کروڑوں کی بجلی وگیس چوری

فیصل آباد میں کانسٹیبل عرفان 15 گھروں سے ہزار روپے فی کس لے رہا تھا، ایک گرفتار


Numaindgan Express September 05, 2013
فیصل آباد میں کانسٹیبل عرفان 15 گھروں سے ہزار روپے فی کس لے رہا تھا، ایک گرفتار. فوٹو: فائل

ضلعی ٹاسک فورسز، واپڈا اور ایف آئی اے ٹیموں نے ملک بھر میں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کروا دئیے جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ بھی ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں اسسٹنٹ کمشنر اور لیسکو ٹیم نے اصغر کنڑول شیڈ، ابجد بیگ کنٹرول شیڈ، مختلف آئس فیکٹریوں اور کولڈ سٹوریج پر چھاپے مار کر ایک کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔بجلی چوروں نے بجلی کی چوری کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا۔ میٹرک پاس الیکٹریشن نے واپڈا کے انجینئر کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ نیکاپورہ کے ایک معروف دینی مدرسے کی میٹر میں چپ لگا کر بجلی چوری کرنے کی پاداش میں عبدالرحمن پر تھانہ نیکاپورہ اور تھانہ پھلورہ کی پولیس نے پولٹری فارم چونڈہ کے مالک نذر حیات کے خلاف بجلی کے چوری کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور جلد ان ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



وزیرآباد النور سی این جی سٹیشن ' اقراء سی این جی سٹیشن خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گے جنہیں اور انہیں 7.2 ملین روپے ڈیٹیکشن بل ڈالا گیا۔ ساہیوال میں ٹی ایم اے کے اکائونٹنٹ جمیل سمیت تین افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ فیصل آباد کے علاقہ نڑ والا میں پولیس کانسٹیبل عرفان 15گھروں کو گیس سپلائی کر کے فی گھر ایک ہزار روپے لے رہا تھا، ٹاسک فورس نے پائپ لائن اکھاڑ کر ایک ملزم جعفر کو گرفتار کر لیا۔رحیم یارخان میں مزید 9بجلی چوروں کو پکڑ کر مقدمات درج کر لئے گئے۔ ادھر ٹیسکو پارا چنار نے شہر میں 37غیر قانونی کمرشل کنکشن کاٹ دیئے۔ ڈہرکی میں ایف آئی اے اور سوئی سدرن کمپنی کی چھاپہ مار ٹیم نے 2بیکری، ایک نجی نمکو بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹ گیس اور بجلی چلاتے پکڑ لیا اور ایک ہوٹل مالک سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں