پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کیلیے بیک ڈور ڈپلومیسی جاری

نواز شریف کے نمائندہ خصوصی شہر یار خان کی منموہن کے مشیر ایس کے لامبا سے اہم ملاقات


INP September 05, 2013
نواز شریف کے نمائندہ خصوصی شہر یار خان کی منموہن کے مشیر ایس کے لامبا سے اہم ملاقات. فوٹو: فائل

بھارتی اخبار''ہندوستان ٹائمز''نے انکشاف کیاہے کہ رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے۔

دبئی میں پاکستانی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی شہریارخان اوربھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ایس کے لامبا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم کی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے کئی معاملات طے کیے گئے۔ بدھ کو اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کی طرف سے مذاکراتی نمائندے شہر یار خان نے ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان ہونے والے مذکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے اور بھارت نے اس واضح طور پرملاقات سے انکارنہیں کیا۔



اخبار کے مطابق ایک طرف تو پاکستانی نمائندے نے وفودکی سطح پرملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم بھارتی نمائندے اس پربات کرتے ہوئے بہت محتاط نظر آتے ہیں۔اخبار کے مطابق ایک حکومتی ترجمان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ بیک ڈوررابطے خاموش ہیں تاہم نیویارک میں ملاقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |