وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بنانا ہے تو بات بھی ماننا ہوگی خورشید شاہ

وزیراعظم کی نیت پرشبہ نہیں، سخت اپوزیشن کرینگے لیکن ٹماٹروں کی نوبت نہیں آئیگی


APP September 05, 2013
وزیراعظم کی نیت پرشبہ نہیں، سخت اپوزیشن کرینگے لیکن ٹماٹروں کی نوبت نہیں آئیگی۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی نیت پر شبہ نہیں تاہم پولیس کے محکمہ میں سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر تبادلے محاذ آرائی پیدا کرنے کی سازش ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے،پہلی مرتبہ عزت ووقار کیساتھ صدر کو رخصت کرنا تاریخی موقع ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میںمیڈیاسے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ شام اور مصر میں فوج کے استعمال کے بھیانک نتائج سے ہمیں بھی سبق سیکھنا چاہیے اور فوج کو ملک کے گلی کوچوں میں مصروف نہیں رکھنا چاہیے۔



انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مشکل نہیں کیونکہ کٹی پہاڑی ،بلدیہ ٹائون،لیاری کے علاقے ہی دہشتگردوں کا مرکز ہیں، ان علاقوں میں کارروائی کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے،آپریشن سے پہلے جے آئی ٹی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے سے صوبائی حکومت کی رٹ چیلنج ہوگی،اگر سندھ کے وزیر اعلیٰ کو کپتان بنانا ہے تو ان کی بات بھی ماننا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |