شیخ رشید کا ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان

مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے، وفاقی وزیر ریلوے


مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں 10ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس کی اجازت دیدی ہے،ایم ایل ون سے اس کی ابتدا کریں گے۔

گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے،عوام آصف زرداری اور نواز شریف سے نفرت کرتے جبکہ ہم سے صرف شکوہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تقسیم ہوچکی ہے، ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہے تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور بجٹ بھی پاس کر لیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں