کراچی میں بے گھرافراد کیلیے خوشخبری آسان اقساط پر گھر ملیں گے

منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے، ذرائع


رضوان غلزئی June 21, 2019
منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کراچی میں بے گھر افراد کیلیے خوشخبری 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت کراچی والوں کو آسان اقساط پر گھر ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ جلد گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ابتدائی طور پر کراچی میں 4 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔ 10 ہزار کی ماہانہ قسط پر 90 گز کا مکان ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں