امریکی پابندیاں مسترد ایران سے تیل کی درآمد جاری رہے گی بھارت

ایران کیخلاف یکطرفہ امریکی غیرقانونی پابندیوں پرعمل نہیں کرینگے،وزیرخارجہ سلمان خورشید

ایران کیخلاف یکطرفہ امریکی غیرقانونی پابندیوں پرعمل نہیں کرینگے،وزیرخارجہ سلمان خورشید. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روکنے سے متعلق امریکی دباؤ مسترد کرتے واضح کیا ہے کہ بھارت ایران کیخلاف امریکا کی یکطرفہ غیرقانونی پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا۔

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہم ایران پرلگائی گئی امریکی پابندیوںکی مخالفت کرتے ہیں اوربھارت ایران سے تیل کی درآمدجاری رکھے گا،بھارتی حکومت خود کو مغرب کی پابندیوں کے عمل کی پابندنہیں سمجھتی۔




بھارت صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا پابند ہے اورکسی بھی دوسرے فریق کے دبائومیں نہیں آئے گا۔بھارتی وزیرخارجہ کابیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب بھارت کے کئی رہنمائوں نے ایران سے تیل کی درآمد بڑھانے پر زور دیا ہے، بھارت ایران سے تیل درآمدکرنے والاایک بڑا ملک ہے۔
Load Next Story