پاکستان مطلوب افرادکی حوالگی پر رضامند ہوگیا داؤدابراہیم کوبھی لائیں گے بھارتی وزیرداخلہ
انتظار کریں ہم ایک ایک کرکے تمام مطلوب افراد کو بھارت واپس لائیں گے, بھارتی وزیرداخلہ
بھارت کے وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان اور ممبئی دھماکوں میں ملوث مطلوب دہشت گردداؤد ابراہیم بچ نہیں سکتا،اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے بھارت واپس لایاجائے گا۔
بھارتی خبرایجنسی کے مطابق سشیل کمارشندے نے صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ انتظار کریں ہم ایک ایک کرکے تمام مطلوب افراد کو بھارت واپس لائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ پاکستان تمام مطلوب افرادکی حوالگی پر رضامندہوگیاہے اور ان افرادکومرحلہ واربھارت کے حوالے کیاجائے گا۔