امریکا 50 میگاواٹ منصوبے کیلیے 95 ملین ڈالر دیگا معاہدے پر دستخط

پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لیے سستی بجلی کے کئی منصوبے شروع کریں گے، امریکی سفیررچرڈ اولسن


Net News September 05, 2013
پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لیے سستی بجلی کے کئی منصوبے شروع کریں گے، امریکی سفیررچرڈ اولسن. فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے اورسستی بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے شروع کیے جائیں گے جس میں امریکی سرمایہ کاراہم کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا نے بدھ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایک امریکی اوورسیز پرائیوٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن ( او پی آئی سی ) سندھ کے ساحلی علاقے تحصیل جیم پیرکے گاروکیٹی بندر میں ہوا سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرکام کا آغاز کرے گی۔ سمجھوتے پر دستخط کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔



رچرڈ اولسن کے مطابق مستقبل میں پاکستان میں سستی بجلی کے کئی منصوبے شروع کرنے کیلیے امریکی سرمایہ کار اور کمپنیوں کوراغب کیا جائے گا تاکہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ کوکم کر کے انھیں خوشحال بنایا جا سکے۔ امریکا اور پاکستان مہنگے تیل پرانحصار کم کرنے کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں پرملکرکام کر رہے ہیں۔ ایک امریکی سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں ہوا سے ایک لاکھ 32 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں