آصف زرداری کو بینظیر کا مشن جاری رکھنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند ہے، بلاول


ویب ڈیسک June 21, 2019
 شہید بی بی نے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا، بلاول: فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کوشہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے شہید بی بی بے نظیربھٹوکوان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، وہ اب پاکستان کی روشن و بینظیرپہچان ہیں، وہ آخری گھڑی تک عوام کے حقوق اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، وہ زندگی بھرعزم، حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں، شہید بی بی کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا، اُن کا مشن درحقیقت قائدِاعظم کے افکار کی روشنی میں شہید بھٹو کا مشن تھا لیکن دو بار منتخب ہونے کے باوجود شہید بی بی کی عوامی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود انہوں نے اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے وفاق اورصوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا، پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پرسختی سے کاربند ہے جب کہ سابق صدرِ آصف زرداری کو شہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں