وزیراعظم کی جانب سے صدر زرداری کو الوداعی ظہرانہ
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کا استقبال وزیر اعظم نواز شریف نے خود کیا
KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی جماعتں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کا استقبال وزیر اعظم نواز شریف نے خود کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ظہرانے میں وفاقی وزرا، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ف)، مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی تاہم تحریک انصاف نے دعوت نامے کے باوجود تقریب میں شرکت نہہیں کی۔
صدر آصف علی زرداری کی آئینی مدت 8 ستمبر کو مکمل ہوجائے گی، ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک وزیراعظم کسی صدرمملکت کو 5 سالہ مدت پوری ہونے پر باوقار انداز میں رخصت کررہے ہیں۔