کراچی سی آئی ڈی پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک 11 مشتبہ افرد گرفتار

سی آئی ڈی پولیس نے آج صبح ماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع قبرستان کے قریب کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔


ویب ڈیسک September 05, 2013
سی آئی ڈی کی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ساتھی موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی کر کے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی و صوبائی حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لئے حرکت میں آگئے ہیں اور رات گئے پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کردیا۔ سی آئی ڈی پولیس نے آج صبح خفیہ اطلاع ملنے پر ماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع قبرستان کے قریب چھاپہ مارا تو مبینہ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کا پولیس نے بھی بھرپور جواب دیا، سی آئی ڈی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم دہشت گردوں کے 4 ساتھی موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب رینجرز نے شرافی گوٹھ اور پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں